پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے اپیل نمٹا دی۔

جاری کردہ عدالتی فیصلے کے مطابق سنگل بینچ کے فیصلے کو مکمل کالعدم قرار دینے کی بظاہر کوئی وجہ ہمارے سامنے نہیں اور جسٹس محسن اختر کیانی کی فیصلے میں کیا گیا مشاہدہ  کیس میں حتمی نہیں ہے۔

الیکش کمیشن پی ٹی آئی کی درخواست پر نہ صرف مشاہدے کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ کرے بلکہ اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی کی ممبر شپ کے حوالے سے بھی فیصلہ کرے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ کیس کو التوا میں نہیں رکھنا چاہتے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی ریاست مغربی بنگال نے اعلان بغاوت کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی جسے پی ٹی آئی نے چیلنج کیا تھا اور سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں