پنجاب پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی سمت ایک قدم: الیکٹرانک سرویلنس کا آغاز

کورونا: پولیس انسپکٹر یاسین خان جان کی بازی ہار گیا

راولپنڈی: پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی سمت ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے الیکٹرانک سرویلنس کا آغاز کردیا ہے۔

پنجاب پولیس کی نااہلیت و بے حسی؟ 14 سالہ بچی کو چھ ماہ میں بازیاب نہ کراسکی

ہم نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کو باڈی کیم فراہم کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں باڈی کیم ڈولفن فورس اورسٹی ٹریفک پولیس کو فراہم کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے اعلیٰ پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ باڈی کیم شفاف نظام اور رویوں کو بہتر بنانے میں معاون و مددگار ثابت ہوں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق باڈی کیم کے ذریعے فرائض کی ادائیگی کے دوران اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی جا سکے گی۔

ہم نیوز نے پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ باڈی کیم سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بھی نہایت اہمیت کے حامل ہوں گے اوران سے سیکورٹی حکام کو بہت مدد ملے گی۔

پنجاب پولیس :نئے آئی جی سے جرائم کی شرح چھپانے کے لیے انوکھا حربہ

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں کو فراہم کیے جانے والے باڈی کیم سے بدعنوانی کی شکایات کا بھی ازالہ ممکن ہوسکے گا۔


متعلقہ خبریں