خاوند کی زندگی کا چراغ گل کرنے والی سفاک بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار

خاوند کی زندگی کا چراغ گل کرنے والی سفاک بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی: شہر قائد سے ملنے والی نعش کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے قاتل بیوی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دو ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون کا قاتل شوہر نکلا

ہم نیوز کے مطابق 30 اکتوبر کو بفرزون کے ایک مکان سے نعش برآمد ہوئی تھی جو دو روز پرانی تھی۔ نعش سے اٹھنے والے تعفن کے باعث اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش بند مکان سے برآمد کی تھی۔

تفتیشی پولیس نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ برآمد ہونے والی نعش کے قریب سے ایک موبائل فون کا ڈبا برآمد ہوا تھا جس کے ای ایم آئی نمبر کے ذریعے ملزمان کا کھوج لگایا گیا۔

گرفتار ملزمہ نسرین نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کا خاوند اسے نظر انداز کرتا تھا جس پر اس نے اپنے دوست ظفر اقبال کے ساتھ مل کر اسے ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا۔

ملزمہ نے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ظفر اقبال اور عبدالطیف کے ساتھ مل کر پہلے خاوند کو شراب پلائی اور اس کے بعد گلا گھونٹ کر اسے ہلاک کردیا۔ ہلاک کرنے کے بعد ملزمہ نعش گھر میں بند کر کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی تھی۔

پولیس کو ملزمہ نے بتایا کہ کراچی سے نکلنے کے بعد وہ کئی روز تک صادق آباد اور ملتان میں رہائش پذیر رہے اور ابھی کچھ دن قبل ہی واپس کراچی آکر انہوں نے گلزار ہجری میں رہائش اختیار کی تھی جہاں سے وہ پکڑے گئے ہیں۔

22 سالہ حرا کا قاتل بہنوئی نکلا، پولیس کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں