تیزی سے وزن کم کرنے کے پانچ حیرت انگیز طریقے


اسلام آباد: اس بات میں کوئی شک نہیں جب لوگ وزن کم کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ مسئلہ کم سے کم وقت میں ہی حل ہو جائے۔

بعض اوقات کچھ عادات مختلف لوگوں کیلئے کام کرتی ہیں ، جبکہ وہی عادات دوسرے انسان کے لئے اس طرح سازگار نہیں ہوتی۔

آج ہم آپ کو ایسی پانچ حیرت انگیز عادات بتانے جا رہے ہیں جنہیں اپنانے سے آپ تیزی سے جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم کر سکتے ہیں۔

کھانے سے قبل زیادہ پانی پینا 

پانی آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ مقدار میں پانی پینے سے آپ جسم میں موجود غیر ضروری چربی کو ختم کر سکتے ہیں؟

ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ مقدار میں پانی پینے سے آپ کے قوت مدافعت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے اور یہ آپ کے ہاضمے کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔

 

پیدل چلنا، دوڑنا یا سائیکل چلانا

اگر آپ فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اٹھیں چلیں، دوڑیں یا پھر سائیکل چلانے والی مشین چلائیں۔ اس عمل سے  آپ کی توانائی میں اضافہ ہو گا اور جسم کی چربی کو کم کیا جا سکے گا۔

آپ ہر کھانے کے بعد تھوڑا چلنا شروع کر دیں تو اس عادت سے جسم میں موجود غیرضروی چربی کو کم کرنے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔

اپنے ہرکھانے کی تصویر بنائیں

آپ اپنے ہر کھانے کی تصویر بنائیں سوشل میڈیا پر دوستوں کو دکھانے کے لئے نہیں بلکہ خود احتسابی کے لئے خاص طور پر جب آپ ڈائٹ پر ہوں تو یہ تصویر آپ کے لئے اطمینان کا باعث بنی گی۔

وہ تصویر آپ کے لئے شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے اگر آپ نے ڈائٹ کے مطابق کھانا چھوڑ کر اس کھانے سے لطف اندوز ہوئے ہوں۔

 

کھانا چبا چبا کر کھائیں

جب آپ اپنا کھانا جلدی جلدی کھاتے ہیں تو آپ اپنے دماغ کو یہ پیغام پہنچا رہے ہوتے ہیں کہ ابھی آپ کو مزید بھوک لگی ہے۔

اس کے بجائے اگر آپ ٹھر ٹھر کر اور چبا چبا کر کھانا کھائیں گے تو آپ کے بھوک بھی مٹ جائے گی اور آپ کھانا بھی کم کھائیں گے۔

اس عمل سے بھی آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی ختم ہو گی اور آپ باآسانی دبلے ہو جائیں گے۔

اپنے کھانوں میں لیموں کا استعمال کریں

لیموں چربی کو ختم کرنے کے لئے مؤثر ترین غذا ہے۔ اس میں نیوٹرینٹس اور میٹابولائزم کی بڑی مقدار موجود ہوتی جو صحت کے ساتھ ساتھ اضافی چربی کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں