پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل استحکام کی جانب گامزن

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج بھی 123 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 41 ہزار 768 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملا جُلا رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز 41 ہزار 644 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 412 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس 42 ہزار 56 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں اگست 2019 سے اب تک 12 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

کاروبار کے دوران سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ آنے پر اسٹاک مارکیٹ وقتی طور پر منفی زون میں چلی گئی تھی اور انڈیکس 619 پوائنٹس تک گرنے کے بعد 41 ہزار 25 پوائنٹس پر آ گئی تھی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس کا اختتام 123 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 25 کروڑ، 38 لاکھ، 82 ہزار 830 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 14 ارب، 52 کروڑ، 93 لاکھ، 9 ہزار 396  بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 728 پوائنٹس اضافے پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا ۔ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں