آصف زرداری و دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی

خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، آصف زرداری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور،عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت  7 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔ جس کے آغاز میں سابق صدرآصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی اور ان کی حاضری سے استشنی کی درخواست دائر کی۔

اس دوران وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

جس پرعدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔

مزید برآں نیب پرآسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں کل تک تیار ہو جائیں گی، اعظم وزیر کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ناقابل ضمانت وارنٹ کی درخواست کر رکھی ہے ۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں