کامران اکمل نے پی ایس ایل کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا


لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے ایلیمینیٹر میں کامران اکمل نے کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کامران اکمل نے بطور اوپنر اپنی اننگ کا آغاز کیا اور دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے کنگز بالر کے چھکے چھڑا دیے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے 17 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کر کے پی ایس ایل تھری کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

کامران اکمل نے ساتویں اوور میں 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کنگز بالر عثمان شنواری کو ایک اوور میں 25 رنز جڑ دیے۔

انہوں نے پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کےرونکی نے 19 گیندوں پرنصف سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف ہی دبئی میں کھیلے جانے والے پلے آف میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کامران اکمل تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل عمران نذیر اور احمد شہزاد یہ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں