حکومت الیکشن کمیشن کا معاملہ پارلیمان میں افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے، شاہ محمود


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ میں افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔

یہ بات انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسلام آباد میں ملاقات کت دوران کہی۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے اسپیکر کو اپوزیشنن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصل کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ  پارلیمان کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کے معاملے کو پارلیمانی سطح پر حل کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی، حکومت کو مزید دس روز کی مہلت

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت میں اس معاملے پر اتقاق رائے پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں گا۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھارت کے متنازعہ شہریت بل سے خطے پیدا ہونے صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدام کو بے نقاب کرنے کے لیے پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں