عدالت نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کر دیا

اسد عمر کا جانا ٹھہرگیا تھا، خورشید شاہ

فوٹو: ہم نیوز


سکھر : احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

90دنوں سے نیب کی حراست میں رہنے والے پی پی رہنما خورشید شاہ کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر آج احتساب عدالت میں جج امیر علی مہیسر کے روبرو پیش کیا گیا۔

پیپلز پارٹی رہنما کی جانب سے رضاربانی اور مکیش کمار عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے آغاز پر دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی نے کہا کہ نیب سید خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرسکی ان کے پاس ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔

بعد ازاں عدالت نےآمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے  نیب سکھر نے اسلام آباد میں خورشید شاہ کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا تھا۔

نیب ذرائع  کے مطابق  خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں