جنرل (ر) پرویز مشرف کو انصاف نہیں ملا، سلمان صفدر ایڈووکیٹ

جنرل (ر) پرویز مشرف کو انصاف نہیں ملا، سلمان صفدر ایڈووکیٹ

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ کو ٹھیک طریقے سے سنا نہیں گیا اور انہیں انصاف نہیں ملا ہے۔

پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق جنرل پرویز مشرف کی قانونی ٹیم کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے مقدمے میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی ٹریزن کے حوالے سے دو قوانین موجود ہیں جن کو ٹھیک طریقے سے مدنظر نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 77 سال کی عمر میں سابق صدر کی عدم موجودگی میں اچانک فیصلہ آیا۔

موجودہ حالات میں پرویز مشرف والا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا، چودھری شجاعت حسین

سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کبھی جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری بنایا گیا اور کبھی کیس کھولے گئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر جنرل پرویز مشرف کو سنا جاتا تو ایسا فیصلہ نہ آتا۔

ہم نیوز کے مطابق جنرل پرویز مشرف کی وکلا ٹیم کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کو نہیں سنا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص تنہا اتنا کچھ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنرل پرویز مشرف کے دور کے وزیر قانون کو بھی سامنے لا یا جائے۔

سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 77 سال کی عمر کے بیمار صدر کو موت کی سزا سنا دی گئی لیکن مقدمے میں گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ متفقہ طور پر نہیں آیا ہے اور ایک جج نے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں