سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 72 ہزار 874 روپے ہوگئی۔

آج انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا اور یہ 155.10 روپے میں فروخت ہوا۔

تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں