جنرل مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے سے عوام خوش نہیں ہیں، فواد چودھری

فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو


جدہ: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے پر عوام خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک و قوم کو آپس میں جوڑنے کا وقت ہے لہذا ہمیں نفرتوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔

ہم نے حکومت لی ہے لیکن ابھی نظام نہیں بدل سکے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق وہ سعودی عرب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر ایشو پر پاکستان اپنے مؤقف پہ کھڑا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ او آئی سی اور آئی ڈی پی کے تعاون سے پاکستان میں ذراعت کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میری وزارت کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ڈی پی کی جانب سے 500 ملین ڈالرز کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کو انصاف نہیں ملا، سلمان صفدر ایڈووکیٹ

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔


متعلقہ خبریں