انسٹا گرام اپنے صارفین کو غلط معلومات فراہم کرنے سے روکے گا


سان فرانسسکو: انسٹا گرام نے غلط معلومات کی شیئرنگ کو روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔

سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام نے عالمی سطح پر حقائق کی جانچ پڑتال کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انسٹا گرام نے اعلان کیا کہ وہ غلط معلومات کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا جس نے تیسرے فریق کے ذریعے حقائق جانچنے کے نیٹ ورک کو بڑھا دیا ہے۔

فیس بک کے زیر ملکیت سماجی رابطے کا پلیٹ فارم انسٹا گرام نے رواں سال کے آغاز پر امریکہ میں حقائق جاننے سے متعلق پروگرام شروع کر دیا تھا۔

ترجمان انسٹا گرام کے مطابق انسٹا گرام پر غلط معلومات کے خلاف جاری کوششوں میں آج کا اقدام انتہائی اہم ہے۔ تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی غلط معلومات فراہم کرنا ہماری صنعت کے لیے ایک چیلنج ہے جس کے لیے ہماری ٹیمیں خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

فیس بک اور انسٹا گرام سمیت دیگر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز غلط معلومات فراہم کرنے کی اجازت کے لیے امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے دباؤ میں ہیں تاہم انسٹا گرام نے جھوٹی پوسٹ کی شناخت اور اس کا جائزہ لینے کے لیے ابتدائی طور پر امریکہ میں تیسرے فریق کے ساتھ مل کر کام شروع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیسے کمانے کے لیے یوٹیوب چینل کیسے بنائیں؟

ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) جو فیس بک کے ساتھ حقائق کی جانچ کا پروگرام 30 مختلف ممالک اور 9 زبانوں میں چلا رہا ہے اب وہی انسٹا گرام کی پوسٹوں کے حقائق چیک کرے گا۔


متعلقہ خبریں