سندھ: اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غلفت کے باعث کھلے آسمان تلے بچے کا جنم

طیارہ حادثہ: محکمہ صحت،80 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

قمبر: حکومت سندھ کے محکمہ صحت اورسول اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور بے حسی کے باعث حاملہ خاتون نے کھلے آسمان تلے بچے کو جنم دے دیا۔

کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کے باعث دس سالہ بچہ جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق قمبر کے نواحی گاؤں گڑہی کرٹیو کی رہائشی منور خاتون کو ڈلیوری کے لیے جب سول اسپتال قمبر لایا گیا تو لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث اسے دوبارہ وارڈ سے باہر لے جایا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہے لہذا کسی دوسری جگہ لے جائیں جس پر مجبوراً کسی نجی اسپتال لے جانے کے لیے ہم جب حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر لائے تو اس نے کھلے آسمان تلے بچے کو جنم دے دیا۔

ہم نیوز کو اسپتال میں موجود لوگوں نے بتایا کہ جب حاملہ خاتون نے اسپتال کے باہر کھلے آسمان تلے بچے کو جنم دیا تو وہاں آنے والی دیگر خواتین نے اس کی مدد کی لیکن اس وقت بھی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

کھلے آسمان تلے بچے کو جنم دینے والی منور خاتون کے اہل خانہ نے اس موقع پر اسپتال انتظامیہ اور لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایم ایس سول اسپتال قمبر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر دن میں فرائض سر انجام دیتی ہیں لیکن سیکورٹی مسائل کی وجہ سے شام میں دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔

سندھ: دل کی مریضہ خاتون پولیس موبائل کے ذریعے اسپتال منتقل

ایم ایس سول اسپتال قمبر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے لیے ایک لیڈی ڈاکٹر شام میں ہوتی ہیں مگر وہ آج موجود نہیں تھیں جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آیا ہے۔


متعلقہ خبریں