بلاول بھٹو کی خورشید شاہ کو اسپتال میں مبارکباد

بلاول بھٹو کی خورشید شاہ کو اسپتال میں مبارکباد

سکھر: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو ضمانت پر رہائی ملنے کے عدالتی احکام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد اور مکمل صحتیاب کرے۔ آمین۔

کرپٹ لوگ یوٹرن لیتے اور بھاگ جاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی کے چیئرمین نے این آئی سی وی ڈی سکھر میں سید خورشید احمد شاہ کی عیادت کی جو امراض قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو کی این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر آمد کے موقع پرانتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور چاروں اطراف سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔

ہم نیوز نے اسپتال کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی پی پی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کے دل کی تین شریانیں بند ہیں۔

سید خورشید احمد شاہ کو عدالت نے 50 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ ان پر نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔

’بلاول کو نااہلی سے بچنے کے لئے پلی بارگین کرکے ادائیگی کرنا پڑے گی‘

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دورہ سکھر میں گھوٹکی جا کر جام اکرام اللہ دھاریجو کی والدہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔


متعلقہ خبریں