اسٹاک مارکیٹ پھر منفی زون میں چلی گئی

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیزی کے بعد آج 168 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 768 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 370 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 398 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کچھ دیر کے لیے مثبت زون میں بھی ٹریڈ کرتی نظر آئی اور 152 پوائنٹس تک کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 41 ہزار 920 پوائنٹس کی سطح پر بھی گیا۔ تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہی ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 18 کروڑ، 28 لاکھ، 57 ہزار 290 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 10 ارب، 31 کروڑ، 9 لاکھ، 47 ہزار، 296 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی جب پرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ آیا تواسٹاک مارکیٹ وقتی طور پر منفی زون میں چلی گئی تھی اور انڈیکس 619 پوائنٹس تک گرنے کے بعد 41 ہزار 25 پوائنٹس پر آ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں