پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرز دیے جائیں گے، حماد اظہر

پشاور میں پولیو ری ایکشن کا ڈرامہ بے نقاب، ایک شخص گرفتار

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈونرز کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے دس کروڑ (100 ملین) ڈالرز دیے جارہے ہیں۔

وہ پولیو کے خاتمے کے حوالے تقریب کے اختتام پر بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں سے ایک کروڑ ڈالر امداد جبکہ باقی قرضہ ہے۔

تقریب سے پولیو ایمرجنسی سینٹر کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب نے مل کے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے کام کیا تو اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 میں 12 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے لیکن افسوس کے ساتھ 2019 میں 104 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صوبائی وزراء سب ہمارے ساتھ اس مہم میں شریک ہیں۔

رانا محمد صفدر نے کہا کہ ہم نے پولیو کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، پولیو مہم کو سیاست سے پاک کرنا ہے، یہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: چار کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، وزیراعظم

انہوں نے بتایا کہ سیورج کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جا چکا ہے اور پولیو ورکز چار کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کیلئے میدان میں ہیں، اس سلسلے میں 265000 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں پولیو کے خاتمے کی طرف ہم بڑھیں گے جبکہ 2023 میں پاکستان اس بیماری سے پاک ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں