چوہدری شجاعت کا نعیم الحق کو ٹیلی فون


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کو ٹیلی فون کیا۔

ہم نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے نعیم الحق کی مزاج پرسی کی اور خیریت دریافت کی۔

چوہدری شجاعت کی جانب سے نعیم الحق کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں