پنجاب اسمبلی، ن لیگ نے مقامی حکومت کے ترمیمی بل کی مخالفت کر دی

تحفظ بنیاد اسلام بل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے مقامی حکومتوں کے ترمیمی بل 2019 کی مخالفت کر دی۔

پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کا ترمیمی بل 2019 پیش کیا جس کی مسلم لیگ ن نے مخالفت کر دی۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وارث کلو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر ہماری ترامیم شامل نہیں کی گئی ہیں اور مقامی حکومتوں کے بل پر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے ایوان میں حزب اختلاف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے قانون کے مطابق ترامیم نہیں دی گئیں اس لیے ان کی ترامیم شامل نہیں کی گئیں۔ حزب اختلاف بل پر ترامیم کے لیے آخری دن کا انتظار کیوں کرتی ہے ؟

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی حزب اختلاف کی ترامیم جمع کروانے کی تحریک کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں پیپلز پارٹی نے پھر راولپنڈی آنے کا فیصلہ کر لیا، بلاول بھٹو زرداری

حزب اختلاف نے بل کی منظوری کے دوران کورم کی نشاندہی بھی کی تاہم حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب ہو گئی اور حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں حکومت مقامی حکومت کے ترمیمی بل کو پاس کروانے میں کامیاب ہو گئی۔


متعلقہ خبریں