موسم کی خرابی: پی آئی اے کی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے لگیں

فوٹو: فائل


کراچی: موسم کی خرابی کے باعث قومی ایئرلائن (پی اائی اے) کی اندرون و بیرون ملک پروازیں متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ انتہائی خراب موسم کی وجہ سے چند پروازیں منسوخ ہوئیں اورکچھ پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

پی آئی اے میں بے قاعدگیوں کی چھان بین شروع

ہم نیوز نے پی آئی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ 18 دسمبر کوٹورنٹو- کراچی کی پرواز پی کے- 784 کی روانگی میں دو گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر ہو ئی۔ اسی طرح خراب موسم کی وجہ سے کراچی سے فیصل آباد کی دو طرفہ پروازیں پی کے- 340 اور پی کے- 341 اور فیصل آباد سے دبئی کی دوطرفہ پروازیں پی کے – 223 اورپی کے -224 منسوخ کردی گئیں۔

پی آئی اے کی جدہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے- 764  اور جدہ سے لاہور کے لیے 12 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے- 213 ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہو ئی جب کہ دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے- 214 میں بھی ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

پی آئی اے کا اسٹاف زیادہ ہونا مسئلہ نہیں،اصل مسئلہ کام نہ کرنا ہے، سربراہ قومی ائر لائنز

ہم نیوز کے مطابق کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے-354 چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پشاور سے شارجہ کی دو طرفہ پروازیں پی کے – 257 اورپی کے- 258 کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے- 306 ایک گھنٹہ40 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی جب کہ اسلام آباد سے دبئی کی دو طرفہ پروازیں پی کے-233 اور پی کے – 234 پانچ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو ئیں۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پروازوں کی آمدروفت متاثر ہو رہی ہے جو کہ پی آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ انہوں نے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون نمبروں کا اندراج ضرور کرائیں تاکہ پروازوں سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔

پی آئی اے کا حکومتی اتحادیوں کو رعایت دینے سے انکار

ہم نیوزنے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن اپنے مسافروں کی مکمل دیکھ بھال میں مصروف ہے لیکن قدرتی عناصر کے باعث ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔


متعلقہ خبریں