پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ: شہر قائد کے لیے متبادل روٹس کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ: شہر قائد کے لیے متبادل روٹس کا اعلان

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے باعث اسٹیڈیم فلائی اوور سے سوک سینٹر / حسن اسکوائر ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔ ٹریفک براستہ تھانہ نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ سے یو ٹرن پرانی سبزی منڈی سے سوک سینٹرکی طرف جائے گا۔

راولپنڈی: پاک-سری لنکا ٹیسٹ میچ ڈرا، بابر، عابد علی کی سنچریاں

ہم نیوز نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرشاہ سلیمان روڈ اسٹیڈیم سگنل سے سوک سینٹر/ حسن اسکوائرکے لیے بند ہوگا۔

کرکٹ ٹیسٹ میچ کی وجہ سے سڑک پہ سفر کرنے والے افراد اسٹیڈیم سگنل سے پرانی سبزی منڈی کی طرف جائیں گے اور وہاں سے لیاقت آباد/ حسن اسکوائر کی طرف مڑ سکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ حسن اسکوائر فلائی اوورسے یونیورسٹی روڈ کی طرف جانے کے خواہش مند سوسائٹی بلڈنگ تک متبادل راستہ اپنائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ بنا کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ اس میچ کے بے نتیجہ اختتام پذیر ہونے کی بڑی وجہ تین دن تک بارش کا ہونا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ پانچ دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جس کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ شائقین کرکٹ بھرپور طریقے سے میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔


متعلقہ خبریں