کرکٹ: مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر مصباح الحق نے مستقبل کی حکمت عملی پر غوروغوض کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کے لئے ڈومیسٹک ٹیموں کے چھ کوچز کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام کوچز قائد اعظم ٹرافی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ تمام کوچز مستقبل کے حوالے سے اپنا پلان پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

ذرائع کے مطابق کوچز قائد اعظم ٹرافی کے بعد فارغ اوقات میں کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے حوالے سے بھی پلان پیش کریں گے۔ اجلاس میں قائد اعظم میں کھلاڑیوں کےڈسپلن کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش سیریزکے حوالے سے بھی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں