معیشت، توانائی، زراعت، خوراک اور ہاؤسنگ میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، قطری سفیر

معیشت، توانائی، زراعت، خوراک اور ہاؤسنگ میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، قطری سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کے ساتھ معیشت، توانائی، زراعت، خوراک اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

پانچ بڑے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کیلئے قطر کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے قطر کے قومی دن کے موقع پر قطری سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور پاکستان میں منفرد اور بھائی چارے والے تعلقات ہیں۔

قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے کہا کہ امیر قطر نے پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کے لیے تین ارب ڈالرز دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلیم کے شعبے میں بھی تعاون بڑھا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ قطر پاکستان کے صحت کے شعبے میں بالخصوص پولیو کے خاتمے میں بھی مدد کررہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہرنے حکومت پاکستان کی جانب سے قطر کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مختلف باہمی اور کثیر الجہتی فورم پر قطر کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین ارب امریکی ڈالرز کی امداد پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

قطر پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کرے گا

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے تاریخی تعلقات، ہمارے عوام اور خطے میں قیام امن و امان سمیت خوشحالی میں اضافے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں