کراچی: قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب

قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب

فائل فوٹو


کراچی: قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹر مصباح الحق کی زیر صدارت ہفتے کے دن منعقد ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین پر مشتمل سلیکشن کمیٹی

ہم نیوز کے مطابق مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے ڈومیسٹک ٹیموں کے چھ کوچز بھی کراچی پہنچیں گے۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں تمام کوچز قائد اعظم ٹرافی کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں شریک تمام کوچز مستقبل کے حوالے سے اپنے اپنے منصوبے پیش کریں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ تمام کوچز اس حوالے سے بھی اپنے تیارکردہ منصوبے کی تفصیلات پیش کریں گے جو انہوں نے بطور خاص فارغ اوقات میں کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لیے تیار کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی مصروفیت نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ فارغ ہوتے ہیں اور اس کے منفی اثرات ان کی فٹنس پہ بھی پڑ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس لیے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو مصروف رکھا جائے تو تمام کوچز اس حوالے سے اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔

پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں قائد اعظم ٹرافی میں کھلاڑیوں کےڈسپلن کے حوالے سے سامنے آنے والے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں