فیصلے میں سقم موجود ہے، وفاقی حکومت اپیل کر سکتی ہے، علی محمد خان


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف غداری کیس کے فیصلے میں سقم موجود ہے اور وفاقی حکومت اپیل میں جا سکتی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کو سنا ہی نہیں گیا۔ وفاقی حکومت کے پاس اپیل کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ابو بچاؤ مہم کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئیں، ذوالفقار علی بھٹو بھی ایوب خان کو ڈیڈی کہتے تھے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اداروں کے خلاف بات کرنا کسی صورت درست نہیں ہو گا اور دونوں ادارے ہی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی آگے کی صورتحال واضح گی۔

پیپلز پارٹی رہنما قمر الزمان کائرہ نے بلاول بھٹو کی ابومچاؤ مہم کا جواب دیتے ہوئے کہا یہ ایک سیاسی بیان ہے جس کی طرف اشارہ ہے سب جانتے ہیں۔ ہمیں اپنے اداروں کا بے حد احترام ہے لیکن ہم کسی غیر آئینی بات کو درست نہیں کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ہم نے ہر حال میں قانون کےساتھ ہی کھڑے ہونا ہے، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں سے پیار ہے اور انہیں ہم چاہتے ہیں اسی لیے کہتے ہیں کہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے لیکن آج بھی سیاست میں مداخلت ہو رہی ہے۔ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہے۔


متعلقہ خبریں