کراچی: ٹڈی دل فرائی ہو کر سندھ اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئی

کراچی: ٹڈی دل فرائی ہو کر سندھ اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئی

کراچی: اہلیان کراچی کے لیے چند دن قبل سخت اذیت و تکلیف کا باعث بننے والی ٹڈی دل فرائی ہو کر سندھ اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئی۔

کراچی پہ ٹڈی دل حملہ: گورنر اور حکومت سندھ نے نوٹس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی شہریار مہر ٹڈی فرائی کرا کر ایوان میں لائے اور صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کو پیش کردی۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ میں تو سندھ کی سوغات گھر سے پکوا کر وزیر زراعت کے لیے لایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل راہو کھا کر بتائیں کہ اس کا ذائقہ کیسا ہے؟

چند روز قبل جب اچانک شہر قائد پہ ٹڈی دل بہت بڑی تعداد میں نمودار ہوا تھا اور شہری سخت اذیت و تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے تو اس وقت صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اہلیان کراچی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹڈی دل کی بریانی اور کڑھائی بنا کر کھائیں۔

وزیراعلی پنجاب کا بہاولپور ڈویژن میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا نوٹس

ان کا کہنا تھا کہ جب ٹڈی دل آہی گئی ہے تو اس کو کھانے میں استعمال کرکے فائدہ اٹھائیں۔ عوامی سطح پر صوبائی وزیر زراعت کے بیان کا برا منایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں