بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر



راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اشتعال انگیز بیانات اور ایل او سی پر کارروائیوں کی کوشش کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت متنازعہ بل سے توجہ ہٹانے کے لیے مہم جوئی کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دے گی۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے صدر کو بذریعہ خط بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر لگی ہوئی باڑ کو پانچ جگہ سے کاٹا ہے اس کے پیچھے کیا عزائم ہیں کیا کوئی نیا مس ایڈونچر ہونے جا رہا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ بھارت اپنے ملک میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے ہمیں ہندوستان کیطرف سے نیا ناٹک رچانے کا خدشہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ ہندوستان کے چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ہماری انٹیلیجنس نے غیر معمولی نقل و حرکت کو محسوس کیا ہے جو اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ ہندوستان کے ارادے درست نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں