سنگین غداری کیس: عدالت کا پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم


اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کے تفصیلی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

167 صفحات پر مشتمل فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو مفرور کرانے میں ملوث افراد کو قانون میں دائرے میں لایا جائے اور ان کے مجرمانہ اقدام کی تفتیش کی جائے۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔ جس کی پاداش میں انہیں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

فیصلے کے مطابق جون 2013 کو اس وقت کے وزیراعظم نے ایف آئی اے کو سنگین غداری کی تحقیقات کی ہدایت کی۔  ایف آئی اے کی ٹیم نے 16 نومبر 2013 کو اپنی رپورٹ جمع کرائی اور دسمبر 2013 کو عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

تحریری فیصلے میں درج ہے کہ جمع کرائے گئے دستاویزات  سے واضح ہے کہ ملزم نے جرم کیا، ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت ہوتے ہیں، ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں