حکومت قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہو گی، فردوس عاشق اعوان

حکومت قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہو گی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہو گی، اپیل کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اس کی کیا حیثیت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں پڑھا اسے پڑھنے کے بعد ہی مشاورتی ٹیم رائے دے گی۔ فیصلے کرنا اورفیصلے میں انصاف ہوتا نظر آنا مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے میں انصاف ہوا تو ہم انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ہر شخص کو حق ہے وہ انصاف کے لیے متلاشی رہے۔ حکومت اپیل کیسے کرسکتی ہے، اپیل تو پرویزمشرف نے خود کرنی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب پرویز مشرف کے وکلا اپیل دائر کریں گے تو قانونی نکات کو دیکھیں گے، اپیل کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اس کی کیا حیثیت ہے۔ حکومت قانون اور انصاف کے لیے کھڑی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

فردوس عاشق اعوان نے پرویز مشرف کی میت ڈی چوک پر لٹکانے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں