مشرف کے خلاف فیصلہ نہیں پڑھا، اس لیے رائے نہیں دے سکتا: شہباز شریف

عمران اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نابلد ہیں،شہباز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف دیے جانے والے عدالتی فیصلے کو پڑھا نہیں ہے اس لیے اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا ہوں۔

اسلام آباد کی ہوائیں آج کل خوشگوار نہیں ہیں، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے جب ذرائع ابلاغ نے استفسار کیا کہ کیا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو عدالتی فیصلے کی بابت بتایا گیا ہے؟ تو انہوں ںے یہ کہہ کر سوال ٹال دیا کہ ان کے ٹیسٹ تھے اس لیے وقت نہیں ملا۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کو دل کے ٹیسٹ کے لیے اسپتال لائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو نواز شریف کو دوبارہ اسپتال لایا جائے گا جہاں ان کا ٹیسٹ ہوگا۔

شہباز شریف کے اثاثوں میں دس سال کے دوران 70 گنا اضافہ، شہزاد اکبر

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے جائیداد ضبطگی کے سوال پر کہا کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوتی تو نیب میں پیش کرتے۔


متعلقہ خبریں