تجارت، خدمات، آمدن کا خسارہ ایک سال میں 29 فیصد کم ہوا، اسٹیٹ بینک

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 29 فیصد کم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر اور ادائیگیوں کے توازن کی تفصیلات جاری کر دیں۔ جس کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 دسمبر تک 17 ارب 65 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر بھی ایک ارب 65 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب 89 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ شیڈول بینکوں کے ذخائر بھی 5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے توازن کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔ جس کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک سال میں 72 فیصد کم ہوا اور نومبر 2019 کا جاری خسارہ 31 کروڑ ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں کا خسارہ  ایک ارب 82 کروڑ ڈالر ہو گیا ہے جبکہ مالی سال 2019 کے 5 مہینوں کا خسارہ 6 ارب 73 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ آتے ہی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

اسٹیٹ بینک کے مطابق تجارتی خسارہ 40 فیصد کم ہو کر 8 ارب ڈالر رہا، خدمات کا خسارہ 6 فیصد کم ہو کر ایک ارب 61 کروڑ ڈالر رہا اور آمدن کا خسارہ 20 فیصد اضافے سے 2 ارب 52 کروڑ ڈالر رہا۔


متعلقہ خبریں