جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں۔ شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ سنایا گیا جس پر فوج میں تجسس پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس محسوس کررہے ہیں لیکن عمران خان کی قیادت سے امید ہے کہ وہ حالات کو بہتری کی طرف لے کر جائے گی۔

ملک میں جمہوریت فوج کی وجہ سے ہی پنپ رہی ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آرٹس کونسل میں منعقدہ مسیحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری قوم کو مسیحی برادری کی محبت بتانا چاہتا ہوں جس کا انہوں نے اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی پورے پاکستان کی آواز ہے۔

انہوں نے ساری مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی کرسچن کرپشن نہیں کرتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ خوشی ہے کہ مسیحی برادری خوشی سے راولپنڈی میں کرسمس منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو ساتھ لے کر جاؤں گا اور صحت کارڈ بنوا کر دوں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں کوئی بین الاقوامی ایجنڈہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحد پہ کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں بیٹیوں کے لیے اتنے کالج بنا دیے ہیں کہ پورے ملک میں کسی نے بھی نہیں بنائے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ سال ایک اور یونیورسٹی بنا رہے ہیں جس کے لیے ریلوے کی زمین ڈھونڈ لی ہے۔

چند ماہ میں سینکٹروں ارب روپے قومی خزانے میں آئیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خیابان سرسید کے ساتھ 400 بستروں کا اسپتال بنایا جا رہا ہے جس میں لڑکیوں کے لیے ٹیچنگ اسپتال بھی ہوگا۔


متعلقہ خبریں