جسٹس وقار کے الفاظ غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں، اعتزاز احسن


اسلام آباد: ماہرقانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کے الفاظ انتہائی لغو، غیر آئینی اور غیر قانونی ہے لیکن ان کے خلاف نااہلی ریفرنس سے کیس کا فیصلہ متاثر نہیں ہو گا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ کی اہلیت پر سوال اٹھ گیا ہے۔ جسٹس وقار سیٹھ کے ایک پیرے کی وجہ سے پرویز مشرف کی اپیل اور مضبوط ہوگئی ہے بس اب سوال یہ ہے کہ سنگین غداری ثابت ہوچکی اس نقطے کو کس طرح مٹایں گے۔

میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان کے چیف جسٹس کی جانب سے ازخود نوٹس کے مطالبے پر اعتزاز احسن نے کہا کہ جہاں اپیل کا حق ہو وہاں ازخود نوٹس نہیں ہوسکتا۔

ماہر قانون علی ظفر نے کہا کہ فیصلے میں اگر غلطی ہوتو تو اپیل یا نظر ثانی دائر ہوتی ہے لیکن اگر جان بوجھ کر کچھ لکھا جائے تو اس سے نااہلی بنتی ہے جس پر ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس وقار سیٹھ جج کے منصب کیلئے موزوں نہیں ہیں، تجزیہ کار

ایکس سروس مین کے نائب صدر اور دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا کل آخری دن ہے وہ ازخود نوٹس لیں تاریخ انہیں یاد رکھے گی، چیف جسٹس خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیں۔ حکومت کو چاہیے اس پر فوری اپیل دائر کرے یا صدارتی معافی دی جائے۔


متعلقہ خبریں