ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش/ بونداباندی ہو سکتی ہے۔

گذشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ، قلات، نوکنڈی، دالبندین اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران اسکردو میں برفباری بھی ہوئی۔

بارش: گلگت بلتستان: اسکردو04، بلوچستان: قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:سکردو منفی 11، استور منفی 10، گو پس ، بگروٹ منفی 08، پاراچنار، گلگت ، ہنزہ منفی 05 ، راولاکوٹ ،مالم جبہ اور دیر میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں