ملک اور اداروں کو کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کوشکست دیں گے۔


انہوں نے لکھا کہ ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ادروں کی مضبوطی، ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اورعوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن اندازسے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں ۔ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔


متعلقہ خبریں