اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

جمعے کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز  40 ہزار 655 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

 

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔ کاروبار کا آغاز 41 ہزار 603 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 794 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم یہ دور رس ثابت نہیں ہوا اور جلد ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس میں جو مندی شروع ہوئی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد مزید کمی کی جانب چلی اور 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران ایک ہزار 183 پوائنٹس گر کر 40 ہزار 420 پوائنٹس تک گر گئی تھی تاہم کاروبار کا اختتام 948 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں جولائی سے نومبر کے دوران پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 169,915,190 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,443,410,842 بنتی ہے۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔


متعلقہ خبریں