حکمت عملی کے ساتھ پاکستان فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏واقعات کا تسلسل عدالتی اور قانونی معاملہ نہیں رہا بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاکستان فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پہلے لبیک دھرنا کیس میں فوج اور آئی ایس آئی کو ملوث کیا گیا، پھر آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کو متنازع بنایا گیا۔


وفاقی وزیر نے لکھا کہ اب ایک فوج کےمقبول سابق سربراہ کو بے عزت کیا گیا۔ اگر ملک میں فوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزور کر دیا گیا تو پھر انارکی سے نہیں بچا جا سکتا۔

انہوں نے لکھا کہ جنرل باجوہ اور موجودہ فوجی سیٹ اپ نے جمہوری اداروں کا ساتھ دیا ہے اس اس حمایت کو نادانی میں کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔

قبل ازیں فردوس عاشق اعوان بھی ٹویٹ کیا تھا کہ تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ادروں کی مضبوطی، ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اورعوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن اندازسے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں ۔ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔


متعلقہ خبریں