وہ پانچ عادات جو انسان کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں


گردے انسان کے جسم کو صحت مند رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ جسم میں ریڈ بلڈ سلز کو پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بھی اہم کرادار ادا کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کی صفائی، ضرورت سے زیادہ پانی کو ختم کرنا اور خون میں موجود تمام ضروری معدنیات کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

ادویات کا غیر ضروری استعمال

گردوں کی خرابی کی ایک اہم اور بڑی وجہ ادویات کا غیر ضروری استعمال ہے۔ اکثر لوگ ذرا سی تکلیف میں درد کشا دواؤں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جب کہ کچھ لوگ اسے اپنی عادت بنا لیتے ہیں، یہ عمل انسان کے گردوں پر بہت برا اثر ڈاتا ہے لہذا ادویات کا کم سے کم استعمال ہی مفید عمل ہے۔

 پانی کا کم استعمال

آج کل کے افرا تفری کے زمانے میں انسان اکثر اپنی صحت کے حوالے سے اہم اقدامات لینا بھول جاتا ہے، جس میں سب سے اہم پانی کا استعمال ہے۔ پانی انسانی جسم کی اہم ضروت ہے اور اس کا کم استعمال بہت سی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

گردوں کو صحت مند رکھنے کے لیے کتنے پانی کا استعمال کافی ہے؟

زیادہ تر لوگوں کے لئے دن میں 1.5 سے 2 لیٹر پانی کا استعمال گردوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ دیحان رہے کہ مختلف مشروبات کا استعمال انسانی جسم میں پانی کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتا۔ یہ ضرورت صرف پانی کے استعمال سے ہی پوری ہو سکتی ہے۔

 نیند کی کمی

اچھی اور سکون دہ نیند انسان کی مجموعی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر نیند کی کمی انسانی دماغ کے لیے سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ رات کی نیند نہ صرف انسان کی مجموعی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ گردوں کی صحت پر بھی اس کا بہت اثر پڑتا ہے۔ انسان کے سونے اور جاگنے کے اوقات گردوں کی کارکردگی سے منسلک ہوتے ہیں لہذا ناکافی نیند کی وجہ سے گردوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھا جاتا ہے۔

گوشت کا زیادہ استعمال

گوشت کا استعمال انسانی جسم کو پروٹین فراہم کرتا ہے جس سے ظاہر ہے کہ اس کا زیادہ استعمال جسم میں زیادہ پروٹین بنانے کا سبب بنتا ہے۔ اس سے جسم میں تیزابیت بڑھنے کا خطرہ ہوتا جو کہ صحت کے لیے بالکل موثر نہیں لہذا صحت کی بہتری کے لیے گوشت کے بجائے پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

 نمک اور چینی کا غیر ضروری استعمال

نمک اور چینی دو ایسی چیزیں ہیں جنہیں بالکل ضرورت کے مطابق اور کبھی کبھی ضرورت سے بھی کم استمعال کرنا چاہیئے۔ ان کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشرکی ایک اہم وجہ ہے۔

دن میں نمک اور چینی کے استعمال کی تجویز کردہ مقدار کیا ہے؟

ایک دن میں نمک کا تقریبا 3. 3.75 گرام جبکہ چینی کا 25 سے 38 گرام کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں