وزارت داخلہ کے افسران کومیڈیا سے رابطے اور سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیاگیا

ریاست کے خلاف بغاوت پر کارروائی کا اختیار سیکریٹری داخلہ کو دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اپنے افسران کومیڈیا سے رابطے اور سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی افسر یا اہلکارسوشل میڈیا پرکوئی معلومات، موقف یا دستاویز اپ لوڈ نہ کرے۔

متعلقہ عملے اور حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کا کوئی افسر یا اہلکار میڈیا پرکسی معاملے پر بات نہ کرے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول ڈیفنس، ایف سی اور رینجرز کو بھی ادارے کا موقف دینے سے پہلےتحریری اجازت لینا ہوگی۔

وفاقی پولیس، نادرا اور ایف آئی اے سیکرٹری داخلہ کی اجازت کے بغیرموقف نہیں دے سکیں گے۔ وزارت داخلہ و ماتحت اداروں کا موقف سیکرٹری داخلہ کی تحریری اجازت سے مشروط ہے۔


متعلقہ خبریں