کرپشن کیسز کے قیدیوں کی موجیں ختم


ملتان : پنجاب بھر کی جیلوں میں بد عنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنے والے تمام قیدیوں کی موجیں ختم ہوگئیں، پانچ کروڑ روپے سے زائد کرپشن میں ملوث ملزمان کو “سی کلاس” دینے کے احکامات پر عمل شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترمیمی آرڈیننس کے بعد پنجاب حکومت نے ان قوانین پر عملدرآمد کرنے کے احکامات  جاری کیے ہیں۔

جیل ذرائع نے ہم نیور کو بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے صوبہ بھر کے جیل سپرنٹینڈنٹس کو نئی ہدایات کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ  5 کروڑ سے زائد کرپشن کیس کے ملزمان سے “بیٹر کلاس ”  سہولیات لے کر فوری طور پر”سی کلاس” سہولیات فراہم کی جائیں۔ مراسلہ کے مطابق “سی کلاس”میں ایک تہہ والا کمبل اور چٹائی دستیاب ہوگی اور تکیہ، بستر اور ٹیلی ویژن کی سہولیات میسر نہیں ہونگیں۔

ذرائع کے مطابق مراسلہ کی کاپی موصول ہونے پر جنوبی پنجاب کی جیلوں میں نیب کے گرفتار قیدیوں کو “سی کلاس “میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کے قیدیوں سے صرف ان کے اہلخانہ ملاقات کر سکیں گے

نیب ملتان میگا کرپشن سکینڈلز میں ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں میں شیخ شاہد جمال، طیب بلال، عبداللہ، امتیاز حسین، محمد اکرم اور محمد اسلم شامل ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود زیادہ تر قیدیوں نے ہاؤسنگ کالونیوں میں خرد برد اور عوام سے پیسہ لوٹا ہے۔


متعلقہ خبریں