نیب لاہور نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیا


لاہور: قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے پنجاب پولیس کے خلاف اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ریفرینس احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے۔

نیب لاہور نے گجرات پولیس کی کرپشن پر  کے حوالے سے 60 ہزار صفحات اور 228 فولڈرز پر مشتمل رائے اعجاز حسین سمیت دیگر کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کردیا ہے۔

نیب ریفرینس میں سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز حسین، کامران ممتاز، محمد ریاض، محمد افضل کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اختر حسین شاہ، فیاض احمد، اور رمیز احمد بھی مرکزی ملزمان میں شامل ہیں۔

نیب ریفرینس کے مطابق ملزمان نے 2 سال کے دوران ملکی خزانے کو 3 ارب 95 کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار 718 روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

نیب ریفرینس کے مطابق گجرات پولیس کی اربوں روپے کی کرپشن انکوائری میں 2 افراد نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ دو ملزمان کو پلی بارگین کے بعد رہا بھی کیا کاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس تیار

نیب ریفرینس کے مطابق وعدہ معاف گواہ بننے والون میں صغیر انور اور غلام سرور شامل ہیں۔

نیب لاہور کے مطابق نامزد ملزمان نے پولیس ملازمین کی وردیوں، پیٹرول سمیت دیگر اشیاء کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ ملزمان کیجانب سے جعلی بل بنا کر قومی خزانے سے کروڑوں کی رقوم حاصل کی گئیں۔


متعلقہ خبریں