پاکستان نے پرانے چینی سفارتے خانے کی عمارت تحفتاََ قبول کرلی

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے چین کی جانب سے پرانے سفارتخانے کی عمارت حوالے کرنے کی پیشکش شکریے کے ساتھ قبول کرلی ہے۔ چین کی جانب سے تحفتا دی گئی اس عمارت میں فارن سروس اکیڈمی کو منتقل کر دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں چین کے سفارتخانے کی پرانی عمارت کا دورہ کیا تو ان کا خیر مقدم کرنے کے لیے پاکستان میں چین کے متعین سفیر یاؤ جنگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق 80 کینال پر مشتمل چین کے پرانے سفارتخانے کی عمارت کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کے سفارتخانے کی عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کی جائے گی جس کے بعد اسے وزارت خارجہ کے حوالے کیا جائے گا۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ عمارت کی تزئین و آرائش پر اٹھنے والے تمام اخراجات جذبہ خیر سگالی کے طور پر چین کی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ قریشی نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی چینی حکومت اوران کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں ںے عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گا،حفیظ شیخ

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم خان اور ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں