مشرف کے معاملے کے حل کیلئے عدالتی فورم اور قانون موجود ہے، بلاول

فوٹو: فائل


لاہور:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کے حل کیلئے عدالتی فورم اور قانون موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے متعلق میں نے بیان دیا ہے، حکومت اور مشرف کیلئے معاملے کے حل کیلئے مختلف فورمز موجود ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیرا نمبر 66 فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے۔ پیرا 66 جج کی رائے ہے جس کی آپریشنل ویلیو نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ کنفیوز رہتی ہے۔

اداروں کے درمیان ممکنہ تصادم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ایسا نہیں ہوگا۔ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کے خلاف سوسائٹی کے ایک حصے کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے سوال انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔


متعلقہ خبریں