پنجاب: فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

پنجاب نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی

لاہور: فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کی فلور ملز کو بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

ای سی سی کا سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے لیے گندم کی فراہمی کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے کی جائے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ مسابقتی کمیشن نے جو جرمانہ فلور ملز ایسوسی ایشن پر عائد کیا ہے وہ سراسر غلط ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مسابقتی کمیشن نے وزیراعظم کے سامنے نمبر بنانے کے لیے فلور ملز ایسوسی ایشن پر ناجالئز جرمانہ عائد کیا ہے جس کے خلاف ہم اپیل میں جائیں گے۔

عاصم رضا نے مطالبہ کیا کہ آٹے اور اس کی مصنوعات کی برآمدات پر عائد کردہ پابندی کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ فلور ملز کی صنعت چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ملک میں گندم کے ذخائر وافر مقدار مقدار موجود نہیں ہیں تو حکومت فلوز ملز کو ڈیوٹی فری گندم  درآمد کرنے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ جب نئی گندم مارکیٹ میں آئے گی تو حکومت کے پاس کیری فارورڈ دس سے پندرہ لاکھ  ٹن ہوگا۔

فائن آٹے کے بعد میدے اور سوجی کے برآمدات پر بھی پابندی کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ ملک میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب 1800 ٹن روزآنہ کی بنیاد پر سرکاری گندم فلور ملز کو فراہم کررہا تھا۔


متعلقہ خبریں