عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ

عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قانونی اصلاحات اور فوری قانون سازی پر مشاورت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم کو توہین مذہب کی بنیاد پر نااہل کرنے کی درخواست خارج

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ممتاز قانون داں بابر اعوان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ذرائع کے مطابق انہوں ںے سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان سے جنرل (ر) پرویزمشرف کیس کے فیصلے، موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران قانونی اصلاحات اورفوری قانون سازی پربھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت بھی نہیں روک سکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دوران بات چیت معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بحرانوں میں ہمیشہ قوم کی درست رہنمائی کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کراچی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور شہر قائد کو درپیش مسائل پر انہیں بریفنگ دی۔ اراکین اسمبلی نے انہیں جاری منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دوران ملاقات کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور اس کی ترقی دراصل ملکی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں کراچی کی ترقی و خوشحالی شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو یقین دلایا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاشی استحکام کے حصول کے بعد حکومت کی بھرپور توجہ عوام کو درپیش مسائل کے حل پر ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ صنعتی عمل میں تیزی آنے سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے اور وسیع مواقع پید اہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے مسائل کا بھرپور ادراک ہے اور وہ ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں پارلیمانی پارٹی کے وفد نے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے بھی ملاقات کی جس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان، رکن قومی اسمبلی میر محمد خان جمالی، رکن قومی اسمبلی منورہ منیر، اراکین صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ، سردار بابر موسی خیل، زاہدہ بی بی، عمر جمالی، نصیب اللہ خان اور محمد مبین خان خلجی شامل تھے۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی جب کہ اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اورصوبے میں سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں ںے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں صوبائی حکومت کی ہر ممکنہ طریقے سے معاونت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صنعتی عمل تیز ہو اور نوجوانوں کو نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی عمل کے استحکام اور تیزی سے بلوچستان کے نوجوانوں کو مستفید ہونے کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے پہ بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کی جانب سے سماجی تحفظ کے جامع پروگرام ’احساس‘ اور صحت انصاف کارڈ کی بدولت بلوچستان کے عوام خصوصا غربت سے متاثرہ خاندانوں کو سہولتیں میسر آئیں گی۔

مشرف کیخلاف فیصلے پر سیخ پا نہ ہوں، ترجمان وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے منتخب اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پہ حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں