پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، کسانوں کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان


لاہور: پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد کسانوں نے مارکیٹ کمیٹوں میں نمائندگی اور دیگر مطالبات کے حق میں دیے گئے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال اور چیئرمین کسان اتحاد چوہدری انور نے اعلان کیا کہ ہماری ڈیرھ گھنٹہ طویل ملاقات میں مذاکرات کامیاب ہوئے۔

چوہدری انور نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروائی ہے۔ فصلوں کے ریٹ اور بجلی کے ریٹ کے حوالے سے منگل کو مذاکرات ہونگے۔ ہمارے 95 فیصد مطالبات کو منظور کرلیے ہیں۔ ہم دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹوں میں کسان کو بھی اب نمائندگی مل گئی ہے۔ اب کسان اتحاد کو ہر ضلع میں نمائندگی ملے گی۔

ملک نعمان لنگڑیال مذاکرات سے ہی مسئلوں کا حل نکلتا ہے۔ کسانوں کے مطالبات جائز تھے، جنہیں ہم نے تسلیم کرلیا۔ کنٹرول ریٹ پر فصلوں کی فروخت سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت  نے کہا کسانوں کے جائز مطالبات کا ہمیشہ قبول کریں گے۔ جو کسانوں پر مقدمات درج تھے وہ خارج کیے جا رہے ہیں۔ کسان مارکیٹوں کی نوٹفکیشن کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت 1500 اور گنے کی قیمت 300روپے فی من کی جائے،کسان اتحاد

نعمان لنگڑیال نے کہا تمام اضلاع میں مارکیٹ کمیٹی میں کسان اتحاد کو نمائندگی ملے گی۔ یہ کسانوں کی آواز لیکر آئے۔ بطور وزیر زراعت میں نے ان کے مطالبات وزیر اعلی تک پہنچائے ہیں۔
انہوں نے کہا انکے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ کسان مارکیٹیں جہاں کنٹرول ریٹ ہر کھاد ملے اور تازہ سبزیاں، اور اجناس ملیں وہ ایک مطالبہ مانا ہے۔ یہ کسانوں اور پبلک کے لیئے ایک اچھی چیز ہے۔

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب سے متعلق جو مسائل تھے وہ حل ہو گئے ہیں۔ وفاق سے متعلق جو مسائل تھے ان میں دو وزرا گارنٹر بنے ہیں۔


متعلقہ خبریں