نواز شریف نے فیصلہ سننے کے بعد خاموشی اختیار کی اور پھر کہا۔۔۔!

نواز شریف نے فیصلہ سننے کے بعد خاموشی اختیار کی اور پھر کہا۔۔۔!

فائل فوٹو


لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کو جب سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کی بابت بتایا گیا تو انہوں نے جواباً پہلے تو خاموشی اختیار کی اور پھر کہا کہ میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

مشرف کے خلاف فیصلہ نہیں پڑھا، اس لیے رائے نہیں دے سکتا: شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب فیصلہ آیا تو اس وقت ہم اسپتال میں تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ انہوں نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کو نہیں پڑھا ہے اس لیے وہ کوئی بات نہیں کرسکتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے جب پوچھا گیا تھا کہ کیا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو فیصلے کے متعلق بتایا گیا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے اسپتال میں ٹیسٹ تھے اس لیے انہیں بتایا جا سکا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پی ایم ایل (ن) اور نواز شریف کی خاموشی سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حسین نواز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پیر کے دن نواز شریف کا کارڈئیک پی اے ٹی اسکین کیا جائے گا جب کہ اس سے قبل اتوار کے دن ان کے دانتوں کا معائنہ ہوگا۔

اسلام آباد کی ہوائیں آج کل خوشگوار نہیں ہیں، شہباز شریف

میاں نواز شریف طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر عدنان اور حسین نواز کے ہمراہ گائز اسپتال کے کینسر سینٹر گئے تھے۔ ڈاکٹر عدنان نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ آج ہونے والے ٹیسٹ تھرومبو کائیڈو پینیا کو درست کرنے میں مدد دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی مختلف ہماٹولوجیکل انوسٹی گیشنز ہوں گی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے طبی معائنے کے بعد واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں