یوٹیوب پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والا آٹھ سالہ بچہ


اسلام آباد: 2019 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیت ایک آٹھ سالہ بچہ ریان کاجی نے جس نے 26 ملین ڈالر کمائے۔

امریکی بزنس میگزین فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق کاجی، جس کا اصل نام ریان گوان ہے 2018 میں بھی یوٹیوب سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیت رہا ہے۔

2018 میں اس نے 22 ملین ڈالر کمائے تھے۔

ریان کاجی کا یوٹیوب چینل جو کہ اس کے والدین نے 2015 میں بنایا تھا، صرف تین سال پرانا ہے مگر اس کے 22.9 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

’ریان ٹوائیز ریویو‘ کے نام سے بنائے گئے چینل میں زیادہ تر ویڈیوز میں ریان کو نئے کھلونے کھولتے اور ان سے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

چینل کی کئی ویڈیوز کے ویوز ایک بلین سے زیادہ ہیں اور چینل کے بننے سے اب تک اس کی ویڈیوز کم و بیش 35 بلین ویوز حاصل کر چکی ہیں۔

حال ہی میں چینل کا نام صارفین کی وکالت کی تنظیم سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ٹروتھ ان ایڈورٹائزنگ نے اس حوالے سے امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں شکایت درج کرا دی ہے۔

ٹروتھ ان ایڈورٹائزنگ نے الزام لگایا ہے کہ چینل پہ واضح طور پر یہ نہیں دکھایا جاتا کہ ویڈیوز کی تشہیر پیسے لے کر کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں