پشاور میں سجا رنگا رنگ فیشن شو


پشاور: خوشبوؤں کے شہر میں سجے رنگا رنگ فیشن شو میں ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے تو شرکا آنکھ جھپکنا ہی بھول گئے۔

رنگوں کے حسین امتزاج کے خوبصورت ملبوسات پشاور سے ہی تعلق رکھنے والی اور چھوٹی سطح پر کام کرنے والی خواتین ڈیزائنرز کی جانب سے پیش کیے گئے۔

دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے نازک اداؤں کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیرتی حسین ماڈلز نے ریمپ پر سماں باندھ دیا۔

فیشن شو میں موسیقی کا بھی تڑکا لگایا گیا جس نے شام کو چار چاند لگا دیے۔

چند روز قبل باغوں کے شہر لاہور میں ہم نیٹ ورک کے بینرز تلے تین روزہ پینٹین ہم برائیڈل ویک کا اانعقاد بھی کیا گیا تھا۔

فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ فیشن ویک میں ملک کے نامور فیشن ڈیزانئر اپنی نئی تیار کردہ ملبوسات متعارف کرائے۔ معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ سرخ، سبز، گلابی اور سنہرے رنگوں کے عروسی ملبوسات زیب تن کر کے مشہور ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

تین روز تک جاری رہنے والے برائیڈل ویک میں اداکارہ اور ماڈل صبا قمر ‘ منال خان ‘عدنان صدیقی‘ عائزہ خان ‘ سارہ خان ‘ عروہ حسین اور مروہ حسین کے علاوہ شوبز اننڈسٹری کے مقبول فنکار شو سٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوئے۔


متعلقہ خبریں