وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

فائل فوٹو


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملاقات چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری میں ہوئی۔

پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی تھی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی شریک ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں